منڈی بہاؤالدین، لاقانونیت عروج پر. نواحی گاؤں سیدا شریف میں ریاض نامی شخص کو پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جنوری 2023) تفصیلات کے مطابق مقتول محمد ریاض ولد اللہ بخش قومی نائی سکنہ سیدا شریف جو کہ تارڑ پٹرولیم پر ملازمت کرتا ہے، رات تقریبا 9 بجے اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران 4 افراد 2 موٹرسائیکلوں پر آئے اور دفتر میں داخل ہوتے ہیں قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی.
یہ بھی پڑھیں: پاہڑیانوالی: 6 بچوں کی ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا
گولیاں لگنے سے محمد ریاض شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کروارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کیا. محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ وجہ قتل عناد ہے کہ مقتول محمد ریاض نے عظیم وغیرہ کی بہن یاسمین دختر اللہ دتہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ درج