بوہت سے مانگٹ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹھکیدار کام چھوڑ کر چلے گئے

bohat to mangat road
Share

Share This Post

or copy the link

بوہت کے عوام کو سمجھ نہیں آرہی کہ ہم نئے پاکستان میں ہیں یا پرانے میں. بوہت سے مانگٹ تقریبا چھ کلو میٹر سڑک جو بوہت کی 80فیصد آبادی یہی راستہ استعمال کرتی ہے یہ سڑک تقریبا بیس پچیس سال سے خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے بوہت کے لوگ سخت اذیت اور تکلیف میں ہیں.

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 اگست 2022) گاؤں کی بہنیں بیٹیاں اور چھوٹے بچے کافی تعداد میں منڈی بہاوالدین تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔ اب جا کے آدھی سڑک تقریبا 3 کلومیٹر MPA صاحب نے اپنے حصے کا کام کروا دیا ہے۔ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ باقی جو 3 کلو میٹر سڑک رہ گئی ہے اس کا وعدہ MNA ۔حاجی امتیاز صاحب نے کیا تھا اور دو دن بھاری مشینری سے کام شروع کیا اور اوکاڑ پچھاڑ کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں: چیلیانوالہ سٹیشن تا منڈی بہاؤالدین براستہ رکھ بلوچ، چک بساوا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اگلے دو دن کے بعد مشینری بوہت سے آہدی روڈ پر چلی گئی ۔ جو تقریبا وہ بھی 3 کلو میٹر بنتی تھی وہ سڑک بھی اوکھاڑ پچھار کے رکھ دی اور دونوں راستے بند کر دیئے۔ اب سننے میں آ رہا ہے کہ ان دونوں سڑکوں کا فنڈخرد برد ہوگیا ہے اگر یہ خبر سچی ہے تو حلقہ کے تقریبا تیسرے چوتھے بڑے گاؤں کے ساتھ سخت نا انصافی ہے اس پر پورے گاؤں متحد کر آواز اٹھانی چاہیے اور اپنے حق کے لیے احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے

اگر ایسا نہیں ہے تو جلد از جلد دونوں سڑکوں کا کام شروع کروا کر بوہت کی عوام کو اذیت اور تکلیف سے جان چھڑائی جائے. یاد رہے اوورسیز بھائیوں کے تعاون سے بوہت کے تمام داخلی اور خارجی بڑے رستوں پر کروڑوں روپے لگا کر گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بوہت سے مانگٹ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹھکیدار کام چھوڑ کر چلے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!