Autism Resource Center started in District Jinnah Public School

منڈی بہاءالدین میں کم ذہنی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے باقاعدہ کلاسز کا اجراء کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں آٹزم (Autism) ریسورس سنٹر کا افتتاح کر دیا، جہاں کم ذہنی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے باقاعدہ کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے آٹزم ریسورس سنٹر میں دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 12 اکتوبر2023 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، سکول پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس (Autism) ریسورس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد ایسے بچے جو دوسرے عام اور نارمل بچوں سے کسی صورت کم زہنی صلاحیتیں اور تعلیمی استعداد کار رکھتے ہیں۔

ان کی بہتر اور جدید طریقہ سے تعلیم و تربیت کی جا سکے تاکہ وہ بھی کل کو معاشرے کا ایک کار آمد اور مفید شہری ثابت ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کے مختلف سیکشنز اور کلاسز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں