BHU Chot Dheran

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال رمیز ظفرنے بی ایچ یو چوٹ دھیراں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال رمیز ظفرنے بی ایچ یو چوٹ دھیراں کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دورے انہوں نے سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی ، ضروری ادویات کی موجودگی اور سٹاک کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25نومبر 2022) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رمیز ظفر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے ، پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جتنے وسائل اس وقت ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کر رہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ہسپتالوں کے لئے جتنے فنڈز مانگے جائیں فوراً مل جاتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے فنڈز اور مراعات میں ریکارڈ اضافے کے بعد ملازمین مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری مہیا کی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں