امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پھالیہ آمد

siraj ul haq at phalia mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فوجی ڈکٹیٹروں نے آئین کو روندا تو نام نہاد سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے بھی اس کی پیروی نہیں کی۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بتائیں آئین کو کیوں پس پشت ڈالا؟

آئین کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا، ہمارے یہاں سودی نظام دھڑے سے چل رہا ہے، آئین میں شہریوں کے حقوق کی مکمل ضمانت ہے یہاں استحصال ہورہا ہے، اکثریت کو صحت کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں، ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 80فیصد آبادی صاف پانی تک سے محروم ہے، عدالتوں میں انصاف نہیں، طاقتور قانون کو روندتا ہے۔

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ظالم جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار دولت کے زور پر ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور مڑ کر عوام کی طرف نہیں دیکھتے، یہ جھوٹے نعرے لگاتے ہیں اور پارٹیاں بدلتے ہیں، یہی حکمران ملک کو دولخت کرنے کے ذمہ دار ہیں، انھوں نے ہی معیشت تباہ کی، آج روپے پاکستان کو دشمن کے بموں سے زیادہ آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات ہو رہی ہیں، پارلیمنٹ میں بڑے بڑے خطابات ہوئے، ایک دوسرے کو مبارک بادیں دی گئیں، مگر ایٹمی اسلامی پاکستان کے غریب آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، عدلیہ اور پارلیمنٹ دست و گریبان ہیں، حکمران جماعتوں میں جنگ ہے اور تقریباً سبھی قومی ادارے متنازعہ ہو چکے ہیں۔ ملک بڑے تجربات سے گزر گیا، قوم نے ڈکٹیٹروں کے 35سال بھی دیکھ لیے اور نام نہاد جمہوری پارٹیوں کے ادوارکو بھی آزما لیا، اب ملک کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پھالیہ آمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!