مسلح شخص کا شہر کی سڑکوں پرگشت،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

firing
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین کی سڑک پر ایک شخص اسلحہ لے کر نکلا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، پولیس حرکت میں آگئی اور اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین چیمہ چوک کے قریب ایک شخص اسلحہ لے کر سڑک پر نکل آیا۔ شخس منڈی بہاؤالدین کی سڑکوں پر شور شرابے اور فائرنگ کر کے شہریوں کو ڈراتا رہا۔ شہری اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے جب کہ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ملزم کی مشکوک سرگرمیوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اس شخص کو سڑکوں اور گلیوں میں ہتھیار لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ملزم نے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی وردی پہن رکھی تھی۔ فائرنگ کی آواز سن کر تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مسلح شخص کا شہر کی سڑکوں پرگشت،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!