منڈی بہاوالدین میں “ہفتہ آگاہی برائے اینٹی بائیوٹک ادویات” منایا گیا

Anti Biotic
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24نومبر 2022 ) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی سربراہی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں “ہفتہ آگاہی برائے اینٹی بائیوٹک ادویات” منایا گیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے کہاکہ مستند معالج کے نسخہ کے بغیر اینٹی بائیوٹکس ادویات کے بلاضرورت استعمال سے انسانی جسم میں بائیوٹک مزاحمت میں اضافہ ہورہا ہے جو انسانی صحت کیلئے ایک نقصان دہ ہے، جس کی وجہ سے مریض کا علاج بے اثر ہوجاتا ہے اور شفا کی بجائے مریض مزید پیچیدہ امراض میں مبتلاہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس ادویات ہر بیماری اور انفیکشن کیلئے ضروری نہیں اگر آپکا معالج (ہیلتھ کیئر پروفیشنل) کے کہ آپکو اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں تو آپ اس سے اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے کیلئے اصرار نہ کریں۔ نالخصوص اینٹی بائیوٹک نزلہ اور زکام جیسے وائرس کا علاج نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کا تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک صرف آپ کے لئے ہے، دوسروں کو اس کے استعمال کا مشورہ نہ دیں۔

اسی طرح جانوروں کیلئے پروفیشنل جانوروں کے معالجین سے مشورہ ضروری ہے۔ بعدازاں “ہفتہ آگاہی برائے اینٹی بائیوٹک ادویات” کے حوالے سے آگاہی واک بھی منعقد کی گئی ۔ جس میں میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قمر الزمان، ڈاکٹر عثمان اکبر سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور این جی او ورکرز نے شرکت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں “ہفتہ آگاہی برائے اینٹی بائیوٹک ادویات” منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!