گوجرانوالہ: ایف آئی اے گجرات اور گوجرانوالہ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان میں محمد الیاس، بشیر احمد، عبدالرؤف، زبیر احمد، محبوب خان اور شمس الرحمان شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے چوری کیے۔ ملزمان بشیر احمد، محمد الیاس، عبدالرؤف اور زبیر احمد نے شہری کو روزگار کے لیے کینیڈا بھیجنے کے لیے 25 لاکھ 34 ہزار روپے بٹورے۔
اٹلی جانے کا خواہشمند دو بچوں کا باپ انسانی سمگلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سیالکوٹ کے ضلع ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں منڈی بہاؤالدین سے ملزم محبوب خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزم 2018 سے ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کو مطلوب تھا جبکہ شمس الرحمان کو چک جگانہ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ جس نے روزگار کے لیے دبئی بھجوانے کے لیے شہری سے 5 لاکھ 50 ہزار وصول کیے۔
