انجیلینا جولی کا عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے ڈو مور کا مطالبہ

anjleena
Share

Share This Post

or copy the link

ہر جگہ پاکستانی فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا. میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، انجلینا جولی کا عالمی برادری کے نام پیغام

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ انجیلینا جولی نے سیلاب سے ہونے والی تباہی، عوامی شکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

اس ضمن میں انجیلینا جولی نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے۔ علاوہ ازیں انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ ان کہنا تھا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

انجیلینا جولی نے امدادی سرگرمی پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے دیکھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انجیلینا جولی کا عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے ڈو مور کا مطالبہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!