محتسب پنجاب (ریٹائرڈ)میجر اعظم سلیمان خان کی ہدایات کی روشنی میں اور محتسب پنجاب منڈی بہاوالدین کی سربراہی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاوالدین میں عوام الناس کے مسائل کے حل کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کنسلٹنٹ ملک محمد رفیق ، لائزون آفیسر میڈم شازیہ بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز)، پرنسپل ، وائس پرنسپل طلباءو طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 فروری 2024)سیمینار میں صوبائی محکوں سے متعلق عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر کنسلٹنٹ ملک محمد رفیق کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب پنجاب کے دفاتر کا بنیادی مقصد صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر کے عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔
محتسب پنجاب کے دفاتر میں شکایت درج کروانے کیلئے کسی قسم کی کوئی فیس ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے۔سائل کی شکایت براہِ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا جاتا ہے۔کنسلٹنٹ ملک محمد رفیق نے سامعین و حاضرین سے صوبائی محکمہ جات کے خلاف بد انتظامی، بد نظمی ، بے جا تاخیر اور بدعنوانی/کرپشن کی صورت میں حصول انصاف کیلئے محتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاو ¿الدین سے رجوع کرنے پر زور دیا۔