ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرنوالہ سید کمال عابد نے اسٹیشن ریسکیو 1122 پھالیہ کا دورہ کیا۔ ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسرکو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 فروری 2024 ) ریجنل ایمرجنسی آفیسرنے ضلع منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6 ماہ کی کارگردگی جبکہ سٹاف کے ٹرن آوٹ سمیت گاڑیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان، ریسکیو سیفٹی آفیسرز، سٹیشن کوآرڈینیٹرز، کنٹرول روم انچارجز، سینئر اکاﺅنٹنٹس اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو آفیسرز اور ریسکیورز کو ہدایت کی وہ اپنے فرائض خلوص دل سے سر انجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسپانس دیں کیونکہ آپ کے بروقت ریسپانس سے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اور یہی آپ کی ذمہ داری ہے۔
بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے حادثہ میں شہید ہونے والے ریسکیو ڈرائیور مزمل شہزاد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔