نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

marriage proposal
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر امریکی ریاست نیویارک سے کراچی پہنچنے والی خاتون کا استقبال دربدر کی ٹھوکروں نے کیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان اور امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی۔ ان کی دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے ایک ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ کیا۔ ان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے امریکی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی، اپنے دو بچوں کو نیویارک میں چھوڑ کر پاکستان چلی آئی.

خاتون کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان کے گھر پہنچی، لیکن اس نے ڈھٹائی سے جواب دیا کہ اس کے والدین راضی نہیں ہیں۔ اس مختصر جواب سے عورت سکتے کی حالت میں آگئی۔ اس کے ایک ماہ کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی اور نئے ویزے کے لیے اسباب نہیں تھے۔

اس نے سات دن ائیر پورٹ پر بے بس اور لاچار گزارے، یہاں تک کہ پاگل پن میں اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے۔خاتون کی قسمت پر اس وقت مہر ثبت ہو گئی جب گورنر سندھ کامران ٹیسوری سندھ کے دورے سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور خاتون کو اس حالت میں دیکھا۔

گورنر سندھ نے خاتون کو فوری طور پر ویزہ جاری کردیا جب کہ خاتون کو ٹکٹ بھی مل گیا اور وہ اپنے وطن روانہ ہو جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!