Additional Secretary Ali Akbar Bhinder visited Mandi Bahauddin

ایڈیشنل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب علی اکبر بھنڈر نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا

ایڈیشنل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب (گوجرانوالہ ڈویژن) علی اکبر بھنڈر نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تفصیلی دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ اور مختلف جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، سی ای او ہیلتھ خالق داد نسوانہ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افضال احمداور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21ستمبر 2023 ) ایڈیشنل سیکرٹری نے ہسپتالوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی،آئی سی یو، آپریشن تھیٹر، سی سی یو، ٹراما سنٹر اور فارمیسی سمیت ہسپتال کے دیگرشعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظام اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام الناس کو صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہر ممکن وسائل کو بروئے کارلایا جا رہا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی جدیداور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور ان میں عالمی معیار کی سہولیات کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کےلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے۔کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری نے ضلع کی مختلف ترقیاتی سکیمیں کنگ چوک تا کالج چوک سڑک،رسول روڈاورشوگر ملز روڈکا دورہ کرتے ہوئے کام کی کوالٹی اور رفتار کو چیک کیا۔ محکمہ ہائی ویز کے افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے منڈی بہاوالدین شہر کا بھی دورہ کیااور تجاوزات کے خاتمے کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو خوب سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں