ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پولیو پوائنٹس اور مردم شماری ٹریننگ سنٹر کا دورہ

Polio points
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جنوری 2023) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم پولیو فکسڈ پوائنٹس کا دورہ کیا، پولیو ورکز سے ملاقات کی اور ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم 16 تا 20 جنوری 2023تک جاری رہے گی، اس دوران 5 سال سے کم عمر کے ہر بچہ کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے، پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنا مثبت کردار ادا کریں، ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو وائرس سے آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی مہم کے دوران ہر بچے کو کور کیا جائے تا کہ کوئی بھی پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے ضلع میں قائم مختلف ڈیجیٹل مردم شماری ٹریننگ سنٹرز کا معائنہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مردم شماری کی ٹائم لائن اور مقرر کردہ اہداف کا خیال رکھیں اور ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے اس قومی کاز کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پولیو پوائنٹس اور مردم شماری ٹریننگ سنٹر کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!