Food authority Mandi Bahauddin spilled adulterated milk into canal

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 500 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا گیا

منڈی بہاؤالدین پھالیہ روڈ پر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی کی چیکنگ، 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف. موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور

دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر 500 لٹر دودھ تلف کیا گیا۔غیر معیار ی دودھ کو منڈی بہاوالدین اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔راجہ جہانگیر انور

فوڈ اتھارٹی منڈی بہاوالدین نے 1200 لیٹر ملاوٹی دودھ نہر میں بہا دیا

گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔ ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور

اپنا تبصرہ لکھیں