بزدار دور میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی شروع

usman buzdar
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بزدار دور میں ہونے والی بڑی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کیے جانے پر تفتیشی افسر نے چھٹی لے لی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تفتیشی افسر کی کوتاہی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمیٹی تھری نے تفتیشی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین میں 200 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کو نامزد کیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بزدار دور میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی شروع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!