کامونکے (نامہ نگار) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ماں بیٹے سمیت 7 افراد کو لوٹ لیا گیا۔ گزشتہ رات دو ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ کرمانوالا کے ایک موٹر سائیکل سوار ارسلان اور اس کی والدہ نگینہ ریاض سے جی ٹی روڈ، سالار منہیس کے قریب سے دو ڈاکو بیس ہزارروپے اور جیولری چھین کر لے گئے ۔
موڑ ایمن آباد کے قریب دو افراد پولیس اہلکار ہونے کا بہانہ کر کے منڈی بہاؤالدین کے وقار سے تلاشی کے بہانے ڈھائی ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ شیخوپورہ کا ابوبکر دوائیاں سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ سنت پورہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے 10 لاکھ 10 ہزار روپے، دو موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔
دو ڈاکوؤں نے ماڑی ٹھکراں کے ارشاد سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ جی ٹی روڈ سالار منھیس کے قریب دو ڈاکو ٹبہ محمد نگر کے شفیق اور اس کی بہن سے 63 ہزار روپے، دو قیمتی گھڑیاں اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری سامان سے محروم ہو گئے۔
واہندو سے شاہد صفدر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ صدرآباد میں اویس کی دکان کے تالے توڑ کر چور 25 ہزار روپے، ایل سی ڈی اور ڈی وی آر لے گئے۔ سوات کے مختار کا ڈرائیور موڑ ایمن آباد کے قریب سو رہا تھا کہ چور اس کا موبائل اور 45 ہزار روپے مالیت کا ڈیزل چوری کر کے لے گئے۔
شاہد عمران کا موبائل ان کے گھر سے چوری ہوگیا۔ چوروں نے گورنمنٹ سکول چھجوکی سے لیپ ٹاپ اور سینیٹری کا سامان چوری کر لیا
شکر ہے کہ نقلی پولیس والا تھا، اصلی ہوتا تو اڑھائی لاکھ لوٹ لیتا