منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاوں میانوال رانجھا میں کبوتر چوری کا الزام لگانے پر بااثر افراد نے غریب محنت بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
تیز دھار خنجروں کے وار سے 17 سالہ شہزاد جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ہمارے کبوتر چوری کئے جسکا مقدمہ تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں درج ہے، ملزمان نے کبوتر چوری کا مقدمہ درج کروانے کےرنج پر مقتول پارٹی پر خنجروں سے حملہ کر دیا۔
ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔