گجرات پولیس: اندھے قتل کی واردات کا 1 ملزم منڈی بہائوالدین سے گرفتار

gujrat police
Share

Share This Post

or copy the link

گجرات پولیس تھانہ نے اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس کرلی۔ 2ملزمان گرفتار . اندھے قتل کی واردات کے 1 ملزم کا تعلق ضلع منڈی بہاءالدین سے ہے

تفصیلات کے مطابق 24مئی کو تھانہ رحمانیہ کے علاقہ دیونہ منڈی کے قریب محمد ارشد نامی شخص کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ رحمانیہ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ موقع سے کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کے بھائی محمد اشرف ولد احمد خاں ساکن دیونہ منڈی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ راجہ زاہد نعیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ، سب انسپکٹر محمد آصف اور دیگر ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت کی کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے اور قاتلوں کوجلداز جلد ٹریس کرکے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔جس پر پولیس تھانہ رحمانیہ نے مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

ایس ایچ اوتھانہ رحمانیہ غلام شبیر، SIمحمد آصف اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے ملوث 2 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔اظہر اقبال ولد نادر خاں ساکن مراڑیاں ضلع منڈی بہاؤالدین 2۔عبدالمناف عرف ساجد ولد غلام رسول ساکن کٹھیالہ شیخاں شامل ہیں۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ غلام غوث گاجر ولد اللہ دتہ ساکن دیونہ منڈی کے ملازم ہیں جس نے انہیں اسلحہ اور موٹر سائیکل دیااور کہا کہ محمد ارشد نے 23/24سال قبل میرے بھائی غلام عباس کو قتل کیا ہے۔جسے ہم نے قتل کرکے اپنے بھائی کا بدلہ لینا ہے وقوعہ پرانا ہونے کی وجہ سے کسی کو ہم پر شک نہیں ہوگا۔

اپنے مالک غلام غوث جوکہ بیرون ملک مقیم ہے کی ہدائیت پر ہم نے منصوبہ بندی کے تحت محمد ارشد کو فائرنگ کرکے قتل کیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گجرات پولیس: اندھے قتل کی واردات کا 1 ملزم منڈی بہائوالدین سے گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!