کٹھیالہ شیخاں: ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینک دی

dead
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہائوالدین پولیس نے بروقت کاروائی کر کے قاتل جنید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اغوا کے بعد قتل کیا اور نعش گندے نالے میں پھینک دی، ملزم کا اعتراف

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 7 ستمبر 2022) تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 22 سالہ نوجوان کامران شاہ کو قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینک دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءوالدین نعیم عزیز سندھو نے نوجوان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر الطاف حسین وڑائچ کو جدید تحقیقات کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ھکم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قادرآباد: بااثر ملزمان نے 7 سالہ یتیم بچی کو بے دردی سے قتل کر دیا

ڈی ایس پی الطاف حسین نے کٹھیالہ شیخاں کے ایس ایچ او طارق محمود کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں سکندر حیات اے ایس آئی، محمد ندیم اے آیس آئی انچارج سمیت معہ ملازمین کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم جنید طفیل ولد محمد طفیل کو قتل کے 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھٹیالہ شیخاں پولیس کی کاروائی، اندھے قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

تفتیش کے دوران ملزم نے قاسم شاہ کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پریس کانفرنس بلائی جس میں قاسم شاہ ولد گل شاہ قوم سید سکنہ چک نمبر 16 کراڑی والہ جو کہ مقدمہ نمبر 22/499 کا معدی ہے، بھی موجود تھے کی موجودگی میں ڈی ایس پی صدر الطاف حسین وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں اور انکی ٹیم کو اغوا کر کے قتل کے ملزم کی فوری گرفتاری پر تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی دئیے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کٹھیالہ شیخاں: ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینک دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!