mbdin police

کھٹیالہ شیخاں پولیس کی کاروائی، اندھے قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

تھانہ کھٹیالہ شیخاں پولیس کی زبردست کاروائی. اندھے قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 5 ستمبر 2022) تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین میں گزشتہ ماہ تھانہ کھٹیالہ شیخاں کی حدود میں نامعلوم ملزم/ملزمان نے ایک شخص اسم مسکن نامعلوم کو قتل کرکے نعش کو گندے نالے میں پھینک دیا جس سے علاقے میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین CIA سٹاف نے 3 اندھے قتل کے ملزمان ٹریس کر لئے

وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے جناب نعیم عزیز سندھو (ڈی پی او منڈی بہاوالدین) نے الطاف حسین وڑائچ(ڈی ایس پی صدر سرکل) کوٹاسک دیا جنہوں نے طارق محمود وڑائچ(ایس ایچ او تھانہ کھٹیالہ شیخاں)۔سکندر حیات اے ایس آئی۔محمد ندیم اے ایس آئی آئی ٹی انچارج۔معہ ملازمان کو نامعلوم شخص کی شناخت اور نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

مورخہ 20.08.2022 کو چک نمبر 16 کراڑی والا لوکڑی عبدالباری میں نامعلوم ملزمان نے کامران شاہ بعمر 21/22 سال کو اغواء کرلیا اور بعد ازاں قتل کرکے نعش کو نالے میں پھینک دیا جس پر قاسم شاہ ولد گل شاہ قوم سید سکنہ چکنمبر 16 کراڑی والا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 499/22 مورخہ 20.08.2022 کو تھانہ کھٹیالہ شیخاں میں درج ہوا۔

ملزم جنید طفیل ولد محمد طفیل قوم راجپوت سکنہ چکنمبر 16 گرفتار ہوا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے نعش مقتول نالہ بحد رقبہ چکنمبر 16 کراڑی والا سے نشاندہی کرکے برآمد کروائی۔ملزم جنید طفیل سے آلہ قتل خنجر(چھرا) بھی حسب ضابطہ برآمد ہو چکا ہے تفتیش مقدمہ جاری ہے

نامعلوم نعش کی فوری شناخت و نامعلوم ملزم کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لانے پر جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے تفتیشی ٹیم کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں