اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین نے گل گھوٹو کی فری ویکسی نیشن کا افتتاح کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل نے سول ویٹرنری ہسپتال اورڈپٹی ڈائریکٹر لا ئیوسٹاک دفتر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے گل گھوٹو کی فری ویکسی نیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیااللہ گوندل، سیینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان، ویٹرنری آفیسر چیلیانوالہ اور تحصیل بھر کے ویٹرنری اسسٹنٹس بھی موجود تھے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری 2022 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیااللہ گوندل نے بتایا کہ یکم فروری سے 31 مارچ تک محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گھر جا کر 2 لاکھ 28 ہزارگائے بھینسوں میں گل گھوٹواور 31 ہزار بکریوں میں پلورونمونیا کی حفاظتی ٹیکے فری لگائیں گے ۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی کہ وہ ویکسی نیشن کرواتے ہوئے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور ان کوشناختی کارڈاور موبائل نمبر ضرور لکھو ائیں.

انہوں نے مزید کہاکہ اگر کسی بھی مویشی رکھنے والے جانوروں کو 31 مارچ تک حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جاتے تو متعلقہ ویٹرنری ہسپتال میں رابطہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے کہاکہ حکومت پنجاب نے مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے لاتعداد اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت جانوروں کے گوشت میں اضافے کیلئے مویشی پال حضرات کو کروڑوں روپے کی سبسڈی مہیا کر رہی ہے جس سے مویشی پال حضرات کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات ان سہولیات سے مستفید ہوکر خاطر خواہ مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین نے گل گھوٹو کی فری ویکسی نیشن کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!