اسسٹنٹ کمشنر کا آہلہ اڈہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

illegal constructions
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں ضلع منڈی بہاءالدین میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11جنوری2025)اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ کی زیر نگرانی تجاوزات عملہ نے تحصیل منڈی بہاءالدین آہلہ اڈہ پر بنی ناجائز تجاوزات جن میں تھڑے، شیڈز اور دکانوں کے سامنے قائم کی گئی عارضی ناجائز تجاوزات کو ختم کروا دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ آہلہ اڈہ پر عارضی اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے تا کہ سڑکیں، گلیاں اور بازار کھلے اور خوبصورت بنائے جا سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں وہ از خود ہی تجاوزات کو ختم کر دیں۔انہوں نے دکانداران سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے آہلہ اڈہ پر عرصہ دراز سے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے رسول روڈ پر عمر میرج ہال اور پی سی مارکی کو اچانک چیک کیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی پرعمر میرج ہال اور پی سی مارکی کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ میرج ایکٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

شادی ہالز ، مارکیز اور کیٹرنگ سروسز کی انتظامیہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرج ہال مالکان اپنے اور بہترین قومی مفاد میں میرج ایکٹ کی پابندی کریں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر کا آہلہ اڈہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!