گزشتہ رات پھالیہ روڑ پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا. نوجوان کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 دسمبر 2023) تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پھالیہ روڑ گھیگا چوک کے قریب موٹرسائیکل پر موڑ کاٹ رہا تھا کہ مخالف سمت میںآنے والے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا. نوجوان کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور وفات پا گیا.
کار ڈرائیور اپنی کار خستہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا. وفات پانے والے نوجوان کو تعقلق منشی محلہ منڈی بہاوالدین سے ہے۔