Chief Secretary Punjab inaugurated "Ab Gaon Chamkein Gee"

پروگرام ”اب گاؤں چمکیں گے“ کے تحت یونین کونسلز کے سیکرٹریز کا اجلاس منعقد

حکومت پنجاب کے پروگرام ”اب گاؤں چمکیں گے“ کے اہداف کے حصول و کامیابی کے لئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ضلع بھر کی یونین کونسلز کے سیکرٹریز کے اجلاس کا انعقاد۔شرکاء کو پروگرام کے اغراض ومقاصد، فوائد اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نوز 14ستمبر 2023) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے ”اب گا ؤ ں چمکیں گے“ پروگرام کی بدولت دیہاتوں میں بسنے والی عوام کو شہروں کی طرز پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے چیلیانوالہ میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی میں سیکرٹری یونین کونسلز کا خصوصی کردار ہے آپ لوگ دیگر کمیٹی ممبران کے ہمراہ مل کر اپنے چکوک کی بہتری کے لئے کام کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت ضلع بھر کی یونین کونسل میں معززین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت گاؤں میں رہنے والے افراد کو برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی، طلاق رجسٹریشن کے لئے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور صفائی اور چوکیداری کا ایک جامع نظام واضع کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں