punjab police

پھالیہ میں 40 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ بازیاب کرا لیا گیا

40 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ بازیاب۔ مبینہ طور پر پولیس کی طرف سے گھیرا تنگ ہونے پر ملزمان اغوا ہونے والے بچے بازار میں چھوڑ کر فرار.

پھالیہ( سرفراز احمد تارڑ سے) تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے محلہ مصطفی آباد کے رہائشی محمد عرفان نے 40 روز قبل تھانہ پھالیہ میں درخواست دی کہ اس کا 15 سالہ بچہ فیضان گھر سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے درس گاہ سبزی منڈی پھالیہ گیا لیکن کھر واپس نہ آیا ۔

کافی تلاش کے بعد بھی اس کا کوئی پتا نہیں چلا۔ جس پر تھانہ پھالیہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا نے ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف جگہوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے اور اور اس درس میں جاکر بھی تفتیش کی جہاں بجہ پڑھنے گیا تھا۔ کلیو ملنے پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جس پر مبینہ طور پر ملزمان نے محسوس کیا کہ ان کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا ہے جس پر انھوں نے 40 دن بعد بچے کو مین بازار چھوڑا اور فرار ہو گئے ۔

پھالیہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر بچے کو اپنی کسٹڈی میں لے لیا ۔ جبکہ بچے کی جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے بچے کے والدین کو اطلاع کی اور ایس ایچ او محمد آصف رانجھا نے اپنی نگرانی میں بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او محمد آصف رانجھا کا کہنا تھا کہ ملزمان بہت جلد قانون کٹہرےمیں ہونگے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں