منڈی بہاء الدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نہر کنارے 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، مقتو ل ریکارڈ یافتہ ملزم تھا فائرنگ سے قتل کیا گیا، پولیس.
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ ملکوال کو اطلاع ملی کہ سناں والی پل کے قریب نہر کنارے ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے جس پر اے ایس آئی حافظ وقاص نفری کے ہمراہ پہنچے اور لاش کوئی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کیا
بعد ازاں نوجوان کی شناخت غلام نبی ولد دوست محمد سکنہ سکھیکی ضلع حافظ آباد سے ہوئی جو ان دنوں ملکوال کے قریب ہر یا گاؤں میں مقیم تھا پولیس ذرائع کیمطابق مقتول شاید اپنے کسی ساتھی کی فائرنگ ہلاک ہوا۔