جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے جعلساز سرگرم ہو گئے ہیں اور شہریوں سے دھوکہ دہی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ یاد رہے کہ یہ ایس ایم ایس فراڈ ہیں۔ سرکاری نمبروں سے آنے والے پیغامات کا ہمیشہ جواب دیں۔ ایسے جعلی ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات میں کسی بھی لنک پر کبھی کلک نہ کریں۔
اگر آپ کو کوئی مشکوک یا جعلی ای چالان میسج موصول ہوتا ہے تو فوری طور پر اسلام آباد پولیس یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اطلاع دیں۔ اور صرف آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا ای چالان چیک اور تصدیق کریں۔
جعلی ویب سائٹس، مشکوک لنکس اور غیر تصدیق شدہ پیغامات سے ہمیشہ ہوشیار رہیں۔ تھوڑی سی احتیاط آپ کو مالی نقصان اور سائبر فراڈ سے بچا سکتی ہے۔
