غیر رجسٹرڈ اور بند سم پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جلد ہی بلاک کر دیا جائے گا

whatsapp
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں واٹس ایپ صارفین کے لیے انتہائی اہم اور فوری الرٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم کارڈز پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کا اسٹیٹس فوری طور پر چیک کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی پریشانی سے بچا جا سکے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق، ایک سم پر چلنے والے تمام واٹس ایپ اکاؤنٹس جو مستقل طور پر غیر فعال ہیں، پی ٹی اے یا موبائل کمپنی کی جانب سے بلاک کر دی گئی ہیں، غیر فعال کر دی گئی ہیں، یا صارف کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہیں جلد ہی ناقابل رسائی ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے تمام صارفین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ نمبر کو فوری طور پر کسی ایسی سم سے لنک کریں جو ان کے اپنے نام سے فعال اور رجسٹرڈ ہو۔ صارفین کو فوری طور پر تصدیق کرنی چاہیے کہ جس سم پر ان کا موجودہ واٹس ایپ نمبر بنایا گیا ہے وہ کام کرنے کی حالت میں ہے یا نہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی اور قانونی ضابطوں کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک شدہ یا غیر رجسٹرڈ سم پر چل رہا ہے تو یہ کسی بھی وقت خود بخود لاگ آؤٹ ہوسکتا ہے، جس کے بعد آپ کا قیمتی ڈیٹا اور چیٹس کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ لہذا، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بلاک یا لاگ آؤٹ ہونے سے پہلے اپنے نمبر کو قانونی اور رجسٹرڈ سم میں منتقل کریں۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
1
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
غیر رجسٹرڈ اور بند سم پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جلد ہی بلاک کر دیا جائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!