پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قدر 278 روپے 91 پیسے ہوگئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74.35 روپے جبکہ بحرینی دینار کی قیمت 739.52 روپے رہی۔ اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں عمانی ریال کی قیمت 724.43 روپے رہی۔ کویتی دینار کی قیمت 910.43 روپے اور قطری ریال کی قیمت 76.51 روپے تھی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 280.95 روپے ریکارڈ کی گئی۔
