منڈی بہاوالدین میں ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں

mandi bahauddin news in urdu today
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 19 اکتوبر 2023 ) ای روزگار مینیجر منڈی بہاﺅالدین نوید اقبال نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاوالدین میں ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں۔

ای-روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے پیسے کما سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سولہ سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ سات مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔

E-Rozgaar training center in Mandi Bahauddin

ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔ ای روزگار مینیجر نے بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی رقم کما رہے ہیں۔ نوید اقبال نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر جمع کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!