بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش

Baby born with half body hair in India
Baby born with half body hair in India
Share

Share This Post

or copy the link

اتر پردیش: بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی خبر مشہور ہے جس کے جسم کا نصف حصہ سیاہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بدن کا 60 فیصد حصہ بالوں سے بھرا ہے۔ یہ بچہ ایک طبی نقص کا شکار ہے جسے’کونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی تصدیق ڈاکٹر اکرام حسین نے کی ہے جو بچوں کےماہر ہیں۔

بچے کے نصف بدن، بالخصوص پیٹھ پر گہرے، سیاہ اور دبیز بالوں کی ایک پرت چڑھی ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ایچ سی ہسپتال بون میں ایک خاتون نے لڑکے کو جنم دیا جو اس کیفیت کا شکار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انسانی شکل سے مشابہہ بکری کے بچے کی پیدائش

’کونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس‘ میں بدن پر غیرسرطانی اور گہرے سیاہ رنگ کی جلد ہوتی ہے اور جس پر رنگ والے خلیات یعنی میلانوسائٹس ہوتے ہیں۔ تاہم اس جلد پر بال نما جیسی ساختیں بھی ہیں اور دور سے دیکھنے پر انہیں بالوں کےریشوں کا گمان ہوتا ہے۔

اطبا کے مطابق 20 سے 50 ہزار بچوں میں سے ایک میں یہ پیدائشی کیفیت ہوسکتی ہے لیکن اس بچےکے بدن کا بڑا حصہ بالوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ لیکن اس میں بال غیرہموار انداز میں اگتے ہیں تاہم اس کے شکار افراد کے جلد پر جلن اور چبھن کی شکایت عام ہوگی۔

تاہم ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ یہ کیفیت اگرچہ جان لیوا نہیں لیکن بہرحال جلد کے سرطان کا خطرہ موجود ہے۔ تاہم مزید علاج اور تحقیق کےلیے بچے کو لکھنو کے ایک بڑے ہسپتال میں بھیجا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!