یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک

Yemen news
Share

Share This Post

or copy the link

یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کے کنٹرول حجہ گورنری میں ہنگامی اور آفات سے متعلق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کفل شمر ڈاریکٹوریٹ میں بجلی گرنے سے سات افراد جاں بحق اور 8 زخمی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ دوسرے واقعے میں امران صوبے میں ایک تعزیتی اجتماع کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 6 خواتین جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے چٹان دو حصوں میں تقسیم، ویڈیو وائرل

یمن میں تقریباً دو ماہ سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں جن میں سے بعض مقامات پر طوفانی بارشیں سیلاب کا باعث بنی ہیں، سیلاب سے اب تک 77 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!