ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ، ناقص معیار پر ناراضگی کا اظہار

mandi bahauddin ramadan bazaar
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کنگ روڈ، منڈی سٹی اور پھالیہ شہر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں او رمعیار کو چیک کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 اپریل 2022 ) کنگ روڈ رمضان بازار کے دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کے ناقص معیار پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو اعلیٰ معیار کی سبزیوں اور پھل سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی بہتر کوالٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ بعدازاں سٹی رمضان بازار کے دورے کے دوران میڈیکل کیمپ پر عملہ موجود نہ ہونے پر انہوں نے سی او ہیلتھ کو دونوں اہلکاران کو معطل کرنے کی ہدایت کی ۔

آج پھل، سبزی، گوشت کی ریٹ لسٹ دیکھیں

کریانہ آئٹمز، چینی اور آٹے کے سٹال کے معائنے کے دوران انہوں نے اوزان و پیمائش کو درست رکھنے ،آٹے کا کوٹہ بڑھانے ، صفائی ستھرائی اور پینا فلیکسز کو نمایاں جگہوں پر لگانے کی بھی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اشیاء کی کوالٹی اور مقدار کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو مانگٹ کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا، انہوں نے سٹاف کی حاضری رجسٹر، پیشنٹ رجسٹر، فارمیسی، ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز اور صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی بغورمعائنہ کیا۔ انہوں نے گارڈ اور آیا کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا اصل شعار ہی عوام الناس کی خدمت ہونا چاہیئے، مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ، ناقص معیار پر ناراضگی کا اظہار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!