لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا، نوجوان گرفتار

Share

Share This Post

or copy the link

شاہی قلعہ لاہور میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا۔ مجسمہ توڑنے والے ملزم کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے. ملزم گرفتار

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 اگست 2021) پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایم.بی.ڈین نیوز کے ذرائع کے مطابق مجسمہ توڑنے والے رضوان رانجھا کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین کے علاقہ کٹھیالہ شیخاں سے ہے جسےپولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے. نوجوان نے کمر پر بیگ اور سفید شلوار قیمض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔

اس موقع پر اس نے نعرہ حیدری یاعلیؓ اور لبیک یا رسول اللہؐ کے نعرے بھی لگائے۔ شاہی قلعہ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور عملے نے مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کا مجسمہ پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہورلانے والا مبینہ دہشت گرد منڈی بہاوالدین سے گرفتار

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا، نوجوان گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!