تجاوزات مافیا سے 12 کروڑ مالیت کی 9 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

dhan fields
Share

Share This Post

or copy the link

محتسب پنجاب کی کاوشوں سے صوبائی محکمہ جات نے صوبہ بھر سے 9 کنال 7 مرلے قیمتی سرکاری زمین واگزار کروالی گئی، جس کی مجموعی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ 18 سائلین کو زیر التواء واجبات کی ادائیگیاں بھی کروا دی گئیں۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30نومبر 2024) محتسب پنجاب نے سرکاری رقبے پر قبضہ اور گزرگاہوں کی بحالی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے پر یہ کارروائی کی۔ محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ صوبائی محکمہ جات نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اس زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا۔

تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب کے دفتر میں شکایت کنندگان نے سرکاری زمین / گزرگاہوں پر نا جائز قبضہ سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں۔ ان درخواستوں کے جواب میں محتسب پنجاب نے صوبائی محکمہ جات کو فوری کاروائی کا حکم دیا، جس کے نتیجہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی 9 کنال 7 مرلے قیمتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔

علاوہ ازیں دفتر محتسب پنجاب کی مو ثر کارروائی کے نتیجہ میں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2 درخواست گزاران کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں 38 لاکھ روپے، 7 درخواست گزاران کو ان کے زیر التواء واجبات، ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مد میں 17 لاکھ 15 ہزار روپے، 2 درخواست گزاران کوگروپ انشورنس کلیم کی مد میں 2 لاکھ 69 ہزار روپے جبکہ 54 درخواست گزاران کو زیر التواء تعلیمی وظائف کی مد میں 16 لاکھ 42 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

متاثرہ شکایت کنندگان نے دفترمحتسب پنجاب میںواجبات کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات کی تھیں۔ درخواست گزاران نے بروقت انصاف اور شکایات کے فوری ازالے پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تجاوزات مافیا سے 12 کروڑ مالیت کی 9 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!