Secretary Transport Faryal Naeem issued challans for 16 vehicles

سموگ کا باعث بننے والی 7 گاڑیاں بند، 12 کے چالان کر دئیے

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم نے سموگ کا باعث بننے والی 12 گاڑیوں کو چالان جبکہ 07 گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا جبکہ اوور لوڈنگ پر 15ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 07دسمبر 2023) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی اینٹی سموگ کاروائی کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے ٹریفک پولیس کے افسران کے ہمراہ ضلع کی مختلف شاہراہوں پر دوران چیکنگ اوورلوڈنگ اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن جاری رہے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گی۔

شہریوں کی بہتری کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیں،اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد اوراینٹی سموگ مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں