جنوری میں منڈی بہاؤالدین سرکل سے 67 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

گوجرانوالہ: گیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ماہ جنوری کے مہینے میں ریجن بھر سے کل 683 بجلی چور پکڑے گئے۔بجلی چوروں کو 3 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا اور ان تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں دی گئیں۔

جنوری کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں سٹی سرکل سے 158، کینٹ سرکل سے 168، گجرات سرکل سے 54، سیالکوٹ سرکل سے 133، نارووال سرکل سے 103 اور منڈی بہاؤالدین سے 67 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے.

گیپکو کی جانب سے 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد یونٹس کے 3 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بلز جاری کیے گئے۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ اب تک پکڑے گئے بجلی چوروں میں 4،624 گھریلو، 174 کمرشل، 173 زرعی اور 36 صنعتی صارفین شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی چور کے خاتمے تک ریجن بھر میں دن رات آپریشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں