منڈی بہاوالدین: فیک اکائونٹ بنا کر بلیک میل کرنے والے 7 ملزمان پولیس کی گرفت میں، اہم انکشافات

ڈی پی او انور سعید کنگرا کی سرابراہی میں منڈی بہاوالدین پولیس کی شاندار کاروائی. 02گینگ ہائے کے 07ملزمان گرفتارملزمان بھتہ خوری،بلیک میلنگ،رابری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے. نعمان کھوکھرعرف شہزاد مسیح بوٹا مسیح بھتہ خور ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار: انور سعید کنگرا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 20 مئی 2021) نامعلوم ملزمان نے منڈی بہاؤالدین کے معزز ڈاکٹر صاحبان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا اور مزید بھتہ کی رقم کا مطالبہ کیا مزید برآں سرقہ بالجبر کی وارداتیں بھی کیں جس سے ڈاکٹر صاحبان میں خوف وہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔ڈاکٹرصاحبان کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا سے ملاقات کی اور صورتحال سے آگاہ کیا.

وقوعہ جات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او انور سعید کنگرا نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے آئی ٹی برانچ اور سی آئی اے سٹاف پرمشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند دنوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا،، دوران تفتیش ملزم نعمان کھوکھر نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی  فیس بک پر آئی ڈی (Shahzad Maseeh Boota Maseeh)بنا کر شریف شہریوں کو بلیک میل کیا اور بذریعہ موبائل فون بلیک میل کر کے رقم بٹوری، شریف شہریوں سے بھتہ خوری و سرقہ بالجبر کی وارداتیں کیں.

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، نقدی اور 2515گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزمان میں نعمان، صدام اور عثمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آصو گینگ کے قبضہ سے 06موٹر سائیکل موبائل فون،طلائی زیورات،نقدی کل مالیتی970000 روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے گرفتار ملزمان میں آصف، توقیر، عابد اور صدام شامل ہیں۔ملزمان  موٹرسائیکلوں پرسوار ہوکر روڈ ڈکیتی کرتے اورفرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے۔ملزمان نے علاقہ تھانہ پھالیہ میں نزد کٹھیالہ شیخاں (سرگودھا)واردات کی جو اطلاع وقوعہ پاکرتھانہ پھالیہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جہنوں نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا.

دوران تفتیش ملزمان نے متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان نے علاقہ تھانہ پھالیہ میں موٹرسائیکل چوری کی بھی کافی وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سے کلاشنکوف اور 3پسٹل  بھی برآمد ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں