اسپتال بحالی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،عوام کی بھرپور شررکت

اسپتال بحالی کےمطالبےکےحق میں احتجاجی مظاہرہ،عوام کی بھرپورشررکت. مظاہرےمیں سول سائٹی سیاسی، مزہبی سماجی ،تاجرتنظیموں کی بھرپورشرکت

منڈی بہاؤالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 17 جنوری 2021 ) نئے ڈی ایچ کیو اسپتال میں شہر کے مرکز میں واقع اولڈ اسپتال سے اسٹاف اور سازوسامان کی منتقلی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، سول سائٹی، تاجروں اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت۔ اولڈاسپتال کی بحالی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی شہر سے باہر منتقلی کےخلاف پریس کلب کے باہر تحریک بحالی ٹی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں تاجروں ، مقامی سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ رہنما تحریک بحالی ٹی ایچ کیو اسپتال عبدالحمید بلند، میاں عبدالرزاق، ملک صلاح الدین، فیاض بٹ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ نئے ڈسٹرکٹ اسپتال کا قیام بلا شبہ خوش آئند اقدام ہے مگر نئے اسپتال کو آباد کرنے کے لئے شہر کے مرکز میں واقع اسپتال سے اسٹاف اور سہولیات کو منتقل کردینا شہر کی لاکھوں کی آبادی کے لئے سراسر ظلم کے مترادف ہے ،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں علاج معالجہ کی مکمل سہولیات کی بحالی اور اسے ٹی ایچ کیو اسپتال کا درجہ ملنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حمیدہ وحید الدین،ضلعی صدر ن لیگ مشاہد رضا چیلیانوالہ ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی آصف بشیر بھاگٹ ، سابق چئیرمین یوسی واسو محمد ارشد، رہنما جے یو آئی یوتھ علی خان ،گل شیرخان صدر جے آئی یوتھ سٹی ،جمیت علماءاسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود خوشابی ،مولاناالیاس شفیق ،

راج بختیارگوندل صدر ن لیگ یوتھ ونگ منڈی بہاءالدین، سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسپتال کے بحالی کے حق میں نعرے درج تھے ، مظاہرین کی جانب سے اسپتال کی بحالی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی آخر میں عبدالحمیدبلندنےکہاکہ عبدالحمید بلند کا کہنا تھا کہ اسپتال کی بحالی عوام کا بنیادی حق ہے اس کے لئے پی ٹی آئی کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے

اپنا تبصرہ لکھیں