منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 12اکتوبر2023 ) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ نے انسداد سموگ کے حوالے سے مختلف بھٹہ جات کو اچانک چیک کیا۔ بھٹوں کے معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اور کالا دھواں چھوڑنے والے 5 بھٹوں کو سیل کر دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلانے کی اجازت نہ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ سموگ فری ماحول میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔