غیر قانونی پٹرول ایجنسی اور گیس سلنڈر رکھنے پر 4 دکانیں سیل

Illegal and expensive petrol is being sold in public on Wasu Road
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19 جولائی 2024) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کا غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل منڈی بہاوالدین میں پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور غیر قانونی طور پر ڈی کینٹنگ کر کے گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے جبکہ تمام سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز کا پٹرول فروخت کرنا اور گاڑیوں میں ڈی کینٹنگ قانونی جرم ہے، جس کی کسی بھی طور پر اجازت نہ دی جائے گی۔ حکومتی ہدایت پر غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا معائنہ کر کے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔ روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی اور وزن بھی پورا پایا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
غیر قانونی پٹرول ایجنسی اور گیس سلنڈر رکھنے پر 4 دکانیں سیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!