earthquake today in pakistan

منڈی بہاءالدین میں 4.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا

پنجاب کے بالائی میدانی علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف و ہراس میں مبتلا۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر کے باعث فیصل آباد، چنیوٹ، پنڈدادن خان، بھلوال، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجب کے بالائی میدانی علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس، زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ آروائی نیوز کے مطابق پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین سمیت ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں فیصل آباد، چنیوٹ، پنڈدادن خان، بھلوال، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، ملکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ .

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 تھی اور زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں