منڈی بہاؤ الدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 دسمبر 2020) 30 منٹ میں محلہ شفقت آباد میں ڈکیتی کی دوسری واردات، 3 مسلحہ ڈاکوؤں گھر جاتے دکاندار کو لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شفقت آباد روڈ آرائیں کریانہ سٹور کا مالک عمر اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ ڈیرہ حاجی جلال کے قریب کالے رنگ کے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل پر سوار 3 مسلحہ ڈاکوؤں نے روک کر نقدی 1 لاکھ 37 ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔15 پر کال کرنے پر پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات نوٹ کر لی ہیں ۔
عمر آرائیں ولد بشیر آرائیں کا کہنا تھا کہ مجھے شک ہے کہ آج رات ملک سپر سٹور پر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں نے ہی مجھے بھی لوٹا ہے ۔ 30 منٹ میں محلہ شفقت آباد میں ڈکیتی کی دوسری واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے ان ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرنے کا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا سے مطالبہ کیا ہے ۔