کلرکہارمیں آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کلرکہار: سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں لاہور سے آئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرکہار کے سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں قدرتی آبشار میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، مقامی افراد کے مطابق 6 افراد آبشار میں نہاتے ہوئے چٹانوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان لاہور سے تفریح کی غرض سے کلر کہار کے خوبصورت سیاحتی مقام نیلا واہن آئے تھے، تاہم بدقسمتی سے آبشار کے تیز رفتار پانی کی زد میں آکر پھسل گئے اور چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت عثمان، بلال اور ذولفقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ نیلا واہن کلرکہار سے 25 کلومیٹر آگے خوشاب روڈ پر بہت خوبصورت چشمہ ہے، جو وادی کے بیچوں بیچ واقع ہے، اور چشمہ آب شفا ہونے کی وجہ بہت مشہور ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کلرکہارمیں آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!