بھاگٹ: فائرنگ سے احمدی برادری کے 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

dead body

وسطی پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین کے گاؤں سعد اللہ پور کی پولیس نے احمدی برادری کے دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پھالیہ سرکل کے تھانہ بھاگٹ کے موضع سعد اللہ پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔ 49 سالہ غلام سرور ولد بشیر نماز کے بعد گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ 25 سالہ رحمت علی ولد مشتاق احمد دکان سے گھر کیطرف جا رہ تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر رحمت علی بھی موقع پر دم توڑ گیا۔

مبینہ طور پر مرنے والے دونوں افراد کا تعلق قادیانی فرقہ سے ہے۔ ڈی پی او منڈی بہاوالدین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ مرکزی ملزم علی رضا سکنہ سعد اللہ پور کو گرفتار کرلیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، تفتیش جاری

منڈی بہاؤالدین پولیس کے ترجمان کے مطابق دینی مدرسے کے طالب علم 18 سالہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایک کے بعد ایک پستول سے فائرنگ کرکے دونوں افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ بظاہر ملزم ویڈیو کلپس میں کچھ مذہبی شخصیات کی گفتگو سے بہت زیادہ متاثر تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *