منڈی بہاؤالدین سے رواں ماہ 17 لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین: پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین میں جنوری 2026 کے ابتدائی 19 روز کے دوران لڑکیوں اور خواتین کے اغواء کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 17 خواتین اور لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا ہے جبکہ مقدمات میں 65 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ اور درج کی گئی ایف آئی آرز کے مطابق یہ واقعات منڈی بہاوالدین شہر اور اس کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ ایف آئی آرز میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کو مختلف حیلوں بہانوں سے ورغلا پھسلا کر اغواء کیا گیا، جبکہ بعض مقدمات میں زبردستی گاڑیوں میں ڈال کر اغواء کرنے کے شواہد بھی شامل ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کو گھر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا

اغواء ہونے والوں میں 14 سالہ کشف، 15 سالہ نورین، 17 سالہ ایمان، 19 سالہ زینب، 20 سالہ سمیرا، 21 سالہ سویرا، زنیرہ اور عابدہ، 22 سالہ تسکین، 23 سالہ طوبہ اور صباء، 25 سالہ اقراء، فاریہ اور کومل، 28 سالہ نصرت جبکہ 35 سالہ غزالہ اور ریحانہ شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں سے ہے، لواحقین کی مدعیت میں ضلع کے 10 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں تھانہ صدر منڈی بہاوالدین، تھانہ ملکوال، تھانہ گوجرہ، تھانہ کٹھیالہ شیخاں، تھانہ بھاگٹ، تھانہ قادر آباد، تھانہ سٹی منڈی بہاوالدین، تھانہ پھالیہ، تھانہ پاہٹریانوالی اور تھانہ میانہ گوندل شامل ہیں۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
3
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین سے رواں ماہ 17 لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!