fog in mandi bahauddin

گزشتہ 24 گھنٹوں میں منڈی بہاوالدین میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجراںوالہ، لاہور، گجرات میں اکثر، جہلم، قصور، سیالکوٹ میں بیشتر، جبکہ کشمیر، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی/اسلام آباد، حافظ آباد، جھنگ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان، اوکاڑہ، چکوال، اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 65.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لاہور شہر=57.0، گجرات=52.0، منگلا=47.6، لاہور ایئرپورٹ=44.7، سیالکوٹ ایئرپورٹ=32.4، قصور=23.0، سیالکوٹ شہر=20.0، جہلم=19.0، منڈی بہاوالدین=16.0، راولا کوٹ ایئرپورٹ=12.4، کوٹلی=9.0، مری=8.5، گڑھی دوپٹہ=6.7، حافظ آباد=6.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

اسلام آباد ائیرپورٹ=5.7، جھنگ=5.6، مظفرآباد ایئرپورٹ=5.4، مظفر آباد=4.0، نارووال=3.8، سرگودھا شہر=3.4، فیٍصل آباد ائیرپورٹ=3.0، راولپنڈی ائیرپورٹ=2.0، جوہرآباد=2.0، ملتان ائیرپورٹ=0.6،اسلام آباد شہر=قلیل مقدار، اوکاڑہ=قلیل مقدار، =قلیل مقدار، کوٹ اددو=قلیل مقدار، چکوال=قلیل مقدار میں بارش ہوئی.

آج ہفتہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر (بلند پہاڑوں پر برفباری)، مری، گلیات، راولپنڈی/اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ اتوار کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر (بلند پہاڑوں پر برفباری)، مری، گلیات، راولپنڈی/اسلام آباد، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب اور لاہور کے اضلاع میں شام/رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں