ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئےمفت فراہم کردہ ویکسین کو ہر صورت لگوانا چاہیئے، ڈپٹی کمشنر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29مئی2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،قومی سطح پر ہونے والے اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں واضح کمی ہو ئی ہے،اجتماعی کوششوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وائرس سے بچاﺅ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے مفت فراہم کردہ ویکسین کو فوری اور ہر صورت لگوانا چاہیئے اسی میں ہم سب کی بقا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی آفس میں کورونا ویکسی نیشن آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ڈی او پالولیشن ابوالحسن مدنی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر رضوان تابش، تینوں تحصیلوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ، پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری، ملکوال ڈاکٹر ناصر وقار ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہیداور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاکہ ضلع بھر میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اور قائم کئے گئے سنٹرز پر تمام سہولیات کے ساتھ ویکسین دستیاب ہے۔عوام بے خوف و خطر ہو کر سنٹر پر آئیں اور ویکسین لگوائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام الناس کو ویکسی نیشن سنٹرز پر لانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کریں اس ضمن میں عوام الناس میں موجود خوف، وہم یا افواہ سازی کو ختم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ دیہات کی سطح پر کورونا ویکسین لگوانے کا وہ زور نظر نہیں آ رہا اس ضمن میں علماء، میڈیا ایل ایچ ویز کو استعمال میں لاکر زیادہ سے زیادہ تشہیر کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وبائی چیلنج کو ہم سب نے مل جل کر حل کرنا ہے تا کہ کورونا سے محفوظ پاکستان کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ عوام الناس کو جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات اور اقدامات سے آگاہ کریں اور لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئےمفت فراہم کردہ ویکسین کو ہر صورت لگوانا چاہیئے، ڈپٹی کمشنر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!