منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ جون کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

ایکسین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کنسٹرکشن ورک جس میں نئے پولوں پر تاروں کی تنصیب کیے باعث 132 کے وی گرڈ اسٹیشن منڈی بہاوالدین اور کٹھیالہ شیخاں کے مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 مئی 2021) ضروری مرمت اور کنسٹرکشن ورک کے باعث منڈی بہاوالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی کے فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔ مورخہ یکم جون، 8 جون، 12 جون 2021 کو کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر اور واسو فیڈر کی بجلی بند رہے گی اور کینال فیڈر کی بجلی 12 جون کو بند ہوگی۔

جبکہ 2 جون، 9 جون، 14 جون 2021 کو منڈی بہاوالدین کے کچہری روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر اور گوڑھا فیڈر کی بجلی بند رہے گی۔ جبکہ 10 جون، 16 جون، 19 جون اور 22 جون 2021 کو آہلہ اور شمہاری فیڈر کی بجلی بھی صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح 17 جون اور 21 جون 2021 کو کمپلیس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر، واسو فیڈر، کچہری روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، گوڑھا فیڈر اور کنال فیڈر کی بجلی بند رہے گی۔ جبکہ مورخہ 24 جون 2021 کو سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر، واسو فیڈر اور شاہ تارج فیڈر کی بجلی بند رہے گی جبکہ مورخہ 30 جون 2021 کو سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر، واسو فیڈر اور کنال فیڈر کی بجلی بھی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں